پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کو مد نظر  رکھتے ہوئے نئے فیچر پر کام شروع کردیا۔

واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ آئے دن صارفین کی پرائیویسی کو ملحوظ کاطر رکھتے ہوئے نت نئے فیچرز متعارف کروارہا ہے تاہم اس بار ایپلی کیشن ڈیسک ٹاپ ورژن کی بہتری کے لیے کام جاری ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اب صارف واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن پر بھی میسج کو ‘رپورٹ’ کرسکیں گے۔

اس سے قبل گزشتہ برس رپورٹ کا آپشن واٹس ایپ اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کے لیے مخصوص تھا جس کے تحت صارفین نامناسب میسجز کو رپورٹ کرنا یعنی واٹس ایپ کو شکایت کرسکتے ہیں۔

واٹس ایپ کا ’ڈیسک ٹاپ ورژن‘استعمال کرنے والوں کیلئے اچھی خبر

تاہم اب یہ سہولت ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کرنے والے کے لیےبھی جلد متعارف کرائی جائے گی فی الحال ایپ اس پر تیاری کررہی ہے۔

 

انتظامیہ کی جانب سے اس فیچر کو ریلیز کرنے کی کوئی مخصوص تاریخ نہیں 

بتائی گئی ہے لیکن قوی امکان ہے کہ اسے جلد ریلیز  کردیا جائے گا۔