whatsapp new features 2022 - 2023


دُنیا کے مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم ’واٹس ایپ‘ جلد ہی ایک نیا آپشن متعارف کرائے گا جو صارفین کو یہ انتخاب کرنے میں مدد دے گا کہ اُن کا آن لائن اسٹیٹس کون دیکھ سکتا ہے۔

 

تفصیلات کےمطابق واٹس ایپ جلد ہی ایک آپشن متعارف کروائے گا جس میں صارفین کو یہ اختیارحاصل ہوگا کہ وہ اپنا آن لائن اسٹیٹس مخصوص کانٹیکٹس سے چُھپا سکیں گے۔

 

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بِیٹا انفو  کے مطابق واٹس ایپ صارفین کو یہ انتخاب کرنےکی اجازت ہو گی کہ اُنہیں آن لائن ہونے پر کون دیکھ سکتا ہے، فیچر فی الحال تیار ہو رہا ہے، اس لیے بیٹا صارفین کو فیچر ابھی نہیں ملے گا۔

 

وٹس ایپ نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی،نئے فیچر متعارف کرنے کا اعلان


واٹس ایپ بِیٹا انفو نے صارفین کو یقین دلایا ہے کہ کمپنی اینڈرائیڈ اور ڈیسک ٹاپ کے لیے آئندہ بِیٹا اپ ڈیٹس کے لیے فیچر تیار کر رہی ہے۔کمپنی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ ٹیکسٹ میسجز میں ترمیم کرنے جیسی بڑی اپڈیٹس پربھی کام کر رہی ہے۔

 

اس سے قبل کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ ’واٹس ایپ‘ نے میسج ڈیلیٹ کرنے کے لیے وقت کا دورانیہ بڑھا دیا ہے، نیا فیچر مزید بِیٹا صارفین کے لیے جلد متعارف کرایا جائے گا۔

 

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق پہلے واٹس ایپ کے میسجز Delete for everyone فیچر کی حد 1 گھنٹہ، 8 منٹ اور 16 سیکنڈ تھی لیکن اب نئے وقت کی حد 2 دن اور 12 گھنٹے ہے۔